اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) کی چیئرپرسن سینیٹر رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ اساتذہ قو می ترقی میں اہم اور بنیادی کر دار ادا کرتے ہیںاور ان کی اہمیت کو پورا کرنے کے لیے انہیں تعلیمی اور عملی تربیت کے ساتھ تدریس کی ترغیب اور راغب کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے …
قومی ترقی میں اہم اور بنیادی کردار ادا کرنے والے اساتذہ کو تعلیمی اور عملی تربیت کے ساتھ ساتھ تدریسی ترغیب کی ضرورت ہے، سینیٹر رزینہ عالم خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) کی چیئرپرسن سینیٹر رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ اساتذہ قو می ترقی میں اہم اور بنیادی کر دار ادا کرتے ہیںاور ان کی اہمیت کو پورا کرنے کے لیے انہیں تعلیمی اور عملی تربیت کے ساتھ تدریس کی ترغیب اور راغب کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این سی ایچ ڈی کے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مسلم کا لونی بری امام اسلام آباد میں منعقدہ اساتذہ کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں کیاجس میںتعلیم بالغاںکے مراکزکے اساتذہ،لو کل ایریا سپروائزز اور لیٹریسی کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی۔ورکشاپ میں شامل غیر رسمی اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ تعلیمی نظا م میں اسا تذہ کی تر بیت نہا یت ضروری ہے ۔ یہا ںتک کہ ہمیںاپنے محدود وسائل میں رہ کر ایک موثر طرزِعمل کی ضرورت ہے جو اساتذہ کی تعلیمی اور فنی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع فر ا ہم کرنے میں مدددے۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں این سی ایچ ڈی کا قومی ٹر یننگ انسٹی ٹیوٹ ما سٹر ٹرینرز کی تربیت اور کثیر الجماعتی تدریس کے حصو ل کے لیے اپنا بھر پور کردارادا کر رہا ہے۔








