قومی جونیئر بیڈمنٹن چیمپیئن شپ اختتام پذیر ہو گئی

لاہور۔21 اگست (اے پی پی )پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہونے والی قومی جونیئر بیڈمنٹن چیمپیئن شپ اختتام پذیر ہو گئی، بوائز انڈر 17 میں راجہ ذوالقرنین، انڈر 19 میں زوہیب خان، انڈر 15 میں عدنان نے جبکہ گرلز میں انڈر 17 میں مینال طارق اور انڈر 19 میں امل منیب نے چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا، نشتر سپورٹس کمپلیکس کے انڈور جمنیزیم میں منعقد ہونے والے تین …

لاہور۔21 اگست (اے پی پی )پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہونے والی قومی جونیئر بیڈمنٹن چیمپیئن شپ اختتام پذیر ہو گئی، بوائز انڈر 17 میں راجہ ذوالقرنین، انڈر 19 میں زوہیب خان، انڈر 15 میں عدنان نے جبکہ گرلز میں انڈر 17 میں مینال طارق اور انڈر 19 میں امل منیب نے چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا، نشتر سپورٹس کمپلیکس کے انڈور جمنیزیم میں منعقد ہونے والے تین روزہ ایونٹ میں ملک بھر سے 200 کے قریب مرد و خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا، گذشتہ روز سات کیٹیگریز کے فائنل مقابلے ہوئے، انڈر 17 بوائز کا فائنل پنجاب کے راجہ ذوالقرنین اور طیب شفیق کے درمیان کھیلا گیا جس میں راجہ ذوالقرنین نے اکیس پندرہ اور اکیس سولہ سے کامیابی حاصل کی۔ انڈر 19 بوائز کے فائنل میں پولیس کے زوہیب خان نے آرمی کے شعیب ریاض کو اکیس تیرہ، انیس اکیس اور اکیس سترہ سے کامیابی اپنے نام کی۔

Leave a Reply