اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) قومی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک نے کہا ہے کہ دنیا کے بدلتے ہوئے منظرنامے اور امریکی پالیسیوں کے پیش نظر پاکستان کو اپنے آزمودہ دوست چین کے ساتھ دفاعی اور سٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کا مسلم دنیا پر مثبت تاثر …
قومی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک کا ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) قومی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک نے کہا ہے کہ دنیا کے بدلتے ہوئے منظرنامے اور امریکی پالیسیوں کے پیش نظر پاکستان کو اپنے آزمودہ دوست چین کے ساتھ دفاعی اور سٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کا مسلم دنیا پر مثبت تاثر مرتب نہیں ہوگا۔ایک ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم ڈی اے پی پی مسعود ملک نے کہا کہ امریکا میں نئی پالیساں تارکین وطن خصوصاً خطے میں مسلمانوں پر منفی اثرات مرتب کریں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امریکا میں بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر اپنی پالیسیوں کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں زبان رنگ و نسل اور مذہب کے بارے میں کوئی تفریق نہیں ہے۔کینیڈا کے عوام سوشل ہیں اور اس کا کریڈٹ کینیڈین قیادت کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے وزیراعظم مختلف اقلیتوں کی تقریبات میں شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے امریکی صدر کی متعارف کردہ پالیسیوں سے خطے کے عوام کو بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مسعود ملک نے کہا کہ امت مسلمہ کے خلاف سازش کی جارہی ہے اور مسلمانوں کو امریکی صدر کی طرف سے یمن ‘ ایران ‘ عراق ‘ شام ‘ صومالیہ ‘سوڈان اور لیبیا سمیت سات مسلمان ممالک کے لئے متعارف کرائی جانے والی پالیسی اپنے تحفظات کا اظہار کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بھارت امریکا میں رہنے والے مسلمانوں کے خلاف اہم کردار ادا کررہا ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخابات میں کامیابی مسلمان مخالف قوتوں نے اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے اور وزیراعظم محمد نواز شریف کی توجہ ملک کی ترقی اور خوشحالی پر مرکوز ہے اوراس مقصد کے لئے وزیراعظم محمد نوازشریف پاک چین اقتصادی راہداری پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔








