قومی سلامتی کو درپیش غیر روایتی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے گڈ گورننس لازم و ملزوم ہے،ناصر خان جنجوعہ

اسلام آباد ۔ 28 مارچ(اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کو درپیش غیر روایتی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے گڈ گورننس لازم و ملزوم ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے غیر روایتی سیکورٹی خطرات سے درپیش چیلنجوں پر قابو پانے …

اسلام آباد ۔ 28 مارچ(اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کو درپیش غیر روایتی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے گڈ گورننس لازم و ملزوم ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے غیر روایتی سیکورٹی خطرات سے درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ناصر جنجوعہ نے کہا کہ منفی عناصر قومی سلامتی و استحکام کیلئے خطرہ ہیں اور کہا کہ انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوراک، صحت، تعلیم، روزگار اور انصاف سمیت بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا ملکی سلامتی میں اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار سال کے دوران حکومتی کوششوں سے ملک میں امن و امان بحال کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں