قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل(ر)ناصر جنجوعہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات

قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل(ر)ناصر جنجوعہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات،خطے کی تازہ صورتحال بالخصوص افغانستان کی سلامتی اور پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیرلیفٹیننٹ جنرل(ر)ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے تمام اقدامات …

قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل(ر)ناصر جنجوعہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات،خطے کی تازہ صورتحال بالخصوص افغانستان کی سلامتی اور پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیرلیفٹیننٹ جنرل(ر)ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے تمام اقدامات کی حمایت کیلئے تیار ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران خطے کی تازہ صورتحال بالخصوص افغانستان کی سلامتی اور پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے تمام کوششوں کی حمایت کیلئے تیار ہے۔ فریقین نے گزشتہ روز کابل میں خود کش دھماکے کی مذمت کی اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

Leave a Reply