قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل(ر) ناصر خان جنجوعہ کی ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل(ر) ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے …

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل(ر) ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں نے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور بارڈر مینجمنٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ ایک دوسرے سے دور جانے کے بجائے دونوں ملکوں کو مزید قریب آنے کا وقت ہے۔ بات چیت کے دوران فریقین نے دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کی غرض سے مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا۔ ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے اس موقع پر دونوں ملکوں کے بنکنگ سیکٹرز کے مابین رابطوں کامعاملہ اٹھایا جو دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافے کی راہ میں بنیادی رکاوٹ ہے۔ ناصر جنجوعہ نے یقین دہانی کرائی کہ یہ معاملہ متعلقہ حکام کے سامنے اٹھایا جائے گا اور اس سلسلے میں مناسب اقدامات بھی کئے جائیں گے۔ دونوں اطراف نے بہتر تعاون کے ذریعے بارڈر منیجمنٹ میں بہتری لانے پر بھی اتفاق کیا۔

Leave a Reply