قومی سوئمنگ چیمپئن شپ 29جولائی سے ڈی ایچ اے سوئمنگ پول میں شروع ہوگی

لاہور۔19 جولائی(اے پی پی ) پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 54ویں قومی مینز اور 15ویں قومی ویمنز اوپن سوئمنگ چیمپئن شپ 29سے 31جولائی تک ڈی ایچ اے سوئمنگ پول کمپلیکس لاہور میں ہوگی ۔ پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے صدر میجر (ر) ماجد وسیم نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ فیڈریشن سے منسلک تمام یونٹس چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے ۔چیمپئن شپ کے انعقاد سے فیڈریشن کو نہ صرف نیا ٹیلنٹ ملے گا بلکہ انٹرنیشنل ایونٹس کے لئے ٹیم کی سلیکشن میں مدد ملے گی۔ ایشین سوئمنگ چیمپئن شپ نومبر 2016میں جاپان میں ہورہی ہے جبکہ ورلڈ شارٹ کورس سوئمنگ چیمپئن شپ دسمبر میں کینیڈا میں منعقد ہوگی۔