قومی ویمن فٹ بال چیمپیئن شپ، پاکستان واپڈا اور پنجاب کی ٹیموں نے فائنل راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا

اسلام آباد ۔05 دسمبر (اے پی پی) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کے لاہور سنٹر سے پاکستان واپڈا اور پنجاب کی ٹیموں نے فائنل راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ فائنل راﺅنڈ 17 دسمبر سے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ گذشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ماڈل ٹاو¿ن کلب لاہور نے پنجاب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا دیا۔ وقفے تک دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول سے برابر رہیں، دوسرے ہاف کے 12 ویں منٹ میں ماڈل ٹاو¿ن کلب کی شمائلہ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو مقررہ وقت تک جاری رہی۔ پنجاب کی کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ لاہور سنٹر میں چار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، پاکستان واپڈا، ینگ رائزنگ سٹار لیہ اور ماڈل ٹاو¿ن کلب لاہور شامل تھیں۔ ریفری کے فرائض محمد اسلم، محمد ارشد، اقبال اور شازیہ رمضان نے جبکہ میچ کمشنر کے وحید مراد نے انجام دیئے۔