قومی ٹیم عالمی سکس ریڈ اینڈ ٹیم ایونٹ سنوکر چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرےگی،عالمگےر شےح

پاکستان کے احسن رمضان نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگےر شےح نے کہا ہے کہ قومی سنوکر ٹیم عالمی سکس ریڈ اینڈ ٹیم ایونٹ سنوکر چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرےگی۔ ا ے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ قومی ٹیم میں چار کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں بابر مسیح، اسجد اقبال، محمد بلال اور سہیل شہزاد شامل ہیں جبکہ نوید کباڈیہ بطور ریفری ٹیم کے ہمراہ ہوں گے اور ان کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رکھی ہے، انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی عالمی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے ۔