قوم اے پی ایس کے شہدا اور ان کے لواحقین کی قربانی ہمیشہ یاد رکھے گی صدر مملکت ممنون حسین کاسانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کو خراج عقیدت

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے سانحہآرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اے پی ایس کے شہدا اور ان کے لواحقین کی قربانی ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ہفتہ کو یہاں جاری بیان میںانہوں نے کہا کہ معصوم طلبہ اور اساتذہ کی قربانی نے قوم کو بیدار اور متحد کیا ہے۔صدر مملکت نے شہیدطلبا …

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے سانحہآرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اے پی ایس کے شہدا اور ان کے لواحقین کی قربانی ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ہفتہ کو یہاں جاری بیان میںانہوں نے کہا کہ معصوم طلبہ اور اساتذہ کی قربانی نے قوم کو بیدار اور متحد کیا ہے۔صدر مملکت نے شہیدطلبا کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔صدر مملکت نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف کامیابی سے لڑنے پر پاک فوج سمیت تمام سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس ایک قومی المیہ ہونے کے ساتھ تجدید عہد کا بھی دن ہے۔صدر مملکت نے اس موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ قوم عہد کرے کہ ملک میں انتہا پسندی کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند کردیا جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply