قوم بھارتیوں اور اسرائیلیوں سے ڈالر لینے والوں اور ان کے سرغنہ کے چہرے پہچان چکی ہے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پروٹوکول آفیسرپی آئی ڈی مقبول احمد کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قوم میں بیداری آ گئی ہے اور فارن ایجنٹ پہچان گئی ہے، قوم بھارتیوں اور اسرائیلیوں سے ڈالر لینے والوں اور ان کے سرغنہ کے چہرے پہچان چکی ہے، ”فارن ایجنٹ” عمران خان نے اپنے تمام جرائم تسلیم کرلئے، تھوڑی سی منی لانڈرنگ کے اعتراف کے بعد آج پوری فارن فنڈنگ لینے کا اعتراف بھی کرلیا۔

جمعرات کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام نے فارن ایجنٹ کی کال مسترد کر دی ہے جس سے عمران خان کی مایوسی چہرے سے عیاں تھی۔ انہوں نے کہا کہ بنی گالہ کے غیرقانونی گھر میں قید عالمی منی لانڈرر کا مقدر اب دو جھنڈے لگا کر تقریر کرنا رہ گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو باہر نکلنے کا کہنے والا خود اپنے محل میں چھپا بیٹھا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تقریریں کرنے کے بجائے عمران خان8 سال میں الیکشن کمیشن کو جواب دیتے تو بہتر ہوتا۔