اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی فورسز کی جانب سے پیر کو لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے منگل کو یہاں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور 13فروری کو بھمبر سیکٹر کے علاقہ تھوب میں ایل او سی پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ …
لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب، بھمبر سیکٹر میں ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت،سخت احتجار ریکارڈ کرایا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی فورسز کی جانب سے پیر کو لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے منگل کو یہاں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور 13فروری کو بھمبر سیکٹر کے علاقہ تھوب میں ایل او سی پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی گئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے تین اہلکار شہید ہوگئے ۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیاءوسارک)ڈاکٹر محمد فیصل نے منگل کو اسلام آباد میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور 13فروری کو بھمبر سیکٹر کے علاقہ تھوب میں ایل او سی پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے سخت احتجار ریکارڈ کیا گیا۔بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بتایا گیا کہ جان بوجھ کر سویلین اور فوجی اہلکاروں کا نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت اورانسانی عظمت،بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے منافی ہے۔ڈی جی نے بھارت پر زور دیا کہ وہ وہ سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے اوربھارتی فورسز کو معاہدے کا احترام کرنیکا پابند بنانے کی ہدایت کرے۔








