لائن آف کنٹرول پر چھمب سیکٹر میں برنالہ کے علاقے میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے پاک فوج کے 5 جوان شہید ہو گئے،آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 3 جولائی (اے پی پی) لائن آف کنٹرول(ایل او سی )سے چند میٹر دور چھمب سیکٹر میں برنالہ کے علاقے میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے پاک فوج کے 5 جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والوں کی شناخت صوبیدار محمد صادق، سپاہی محمد طیب، سپاہی زوہیب، سپاہی غلام قاسم اور نائیک شیر زمان …

راولپنڈی ۔ 3 جولائی (اے پی پی) لائن آف کنٹرول(ایل او سی )سے چند میٹر دور چھمب سیکٹر میں برنالہ کے علاقے میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے پاک فوج کے 5 جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والوں کی شناخت صوبیدار محمد صادق، سپاہی محمد طیب، سپاہی زوہیب، سپاہی غلام قاسم اور نائیک شیر زمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ بھارت دوطرفہ سیز فائر معاہدے اور بین الاقوامی قواعد کی خلاف ورزی کر رہا ہے، واقعہ بھارت کی جانب سے ریاستی حمایت یافتہ دہشت گردی کا ثبوت ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply