لاہور، پاکستان کے پہلے سرکاری مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم کا قیام تاریخی اور انسان دوست اقدام ہے، ساجدہ فاروق تارڑ

لاہور۔12فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کی والدہ محترمہ ساجدہ فاروق تارڑ نے لاہور میں پاکستان کے پہلے سرکاری مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم کے قیام کو ایک تاریخی اور انسان دوست اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز شریف نے خصوصی بچوں اور ان کے والدین کے دل جیت لئے ہیں۔جاری اپنے ایک بیان میں ساجدہ فاروق تارڑ …

لاہور۔12فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کی والدہ محترمہ ساجدہ فاروق تارڑ نے لاہور میں پاکستان کے پہلے سرکاری مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم کے قیام کو ایک تاریخی اور انسان دوست اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز شریف نے خصوصی بچوں اور ان کے والدین کے دل جیت لئے ہیں۔جاری اپنے ایک بیان میں ساجدہ فاروق تارڑ نے کہا کہ جب انہوں نے آٹسٹک بچوں کے والدین کی آنکھوں میں امید کی چمک دیکھی تو دل بھر آیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ مائیں جن کے بچے برسوں چار دیواری تک محدود رہے،آج انہیں ریاست کی سرپرستی میسر آئی ہے۔مریم نواز شریف نے واقعی ماں بن کر سوچا اور ماں بن کر دکھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹزم سینٹر صرف ایک عمارت نہیں بلکہ بے شمار خاندانوں کے خوابوں کی تعبیر ہے،یہ ادارہ خصوصی بچوں کیلئے سہارا،حوصلہ اور ایک نئی زندگی کی شروعات ہے،ایسے منصوبے معاشرے میں انسانیت، احساس اور شمولیت کے فروغ کا ذریعہ بنتے ہیں۔

ساجدہ فاروق تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی مریم نوازکا بچوں کے ساتھ گھل مل جانا،ان کے ساتھ رنگ بھرنا،میوزک تھراپی میں شرکت کرنا اور ان کا ہاتھ پکڑ کر واک کرانا اس بات کا ثبوت ہے کہ قیادت صرف فیصلوں سے نہیں بلکہ دل سے جڑنے سے مضبوط ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی بچوں کے لیے پری ووکیشنل ٹریننگ، سپیچ، آرٹ، میوزک اور آکوپیشنل تھراپی جیسے جدید انتظامات قابل تحسین ہیں،یہ اقدام نہ صرف بچوں کی بحالی بلکہ ان کے باوقار مستقبل کی ضمانت ہے۔ساجدہ فاروق تارڑ نے دعا کی کہ اللہ تعالی اس کارِ خیر کو قبول فرمائے اور اسے پورے ملک میں ایسے مزید مراکز کے قیام کا پیش خیمہ بنائے تاکہ کوئی بھی خصوصی بچہ وسائل کی کمی کے باعث پیچھے نہ رہ جائے۔