لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوںمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

لاہور۔13 اگست (اے پی پی ) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے اضلاع میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔ ترجمان کے مطابق لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، میانوالی، سرگودھا اورخطہ پوٹھوہار …

لاہور۔13 اگست (اے پی پی ) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے اضلاع میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔ ترجمان کے مطابق لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، میانوالی، سرگودھا اورخطہ پوٹھوہار میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ صوبہ کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ کے مطابق جمعرات کو صوبائی دارالحکومت میںکم سے کم درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں