اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز لاہور کے واقعہ میں ایف آئی آر میں نامزد کئے جانے پر مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانا تنویر حسین اپنی تحریک استحقاق جمع کرائیں' اس پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر خواجہ محمد آصف نے کہا کہ گزشتہ روز ایوان کے …
لاہور واقعہ کی ایف آئی آر میں نامزد ہونے کے حوالے سے رانا تنویر حسین کی تحریک استحقاق پر کارروائی کروں گا، سپیکر قومی اسمبلی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز لاہور کے واقعہ میں ایف آئی آر میں نامزد کئے جانے پر مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانا تنویر حسین اپنی تحریک استحقاق جمع کرائیں’ اس پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر خواجہ محمد آصف نے کہا کہ گزشتہ روز ایوان کے رکن رانا تنویر حسین کے خلاف لاہور کے واقعہ پر پرچہ ہوا حالانکہ سپیکر گواہ ہیں کہ رانا تنویر حسین گزشتہ روز نہ صرف ایوان میں بلکہ سپیکر چیمبر میں موجود رہے۔ رانا تنویر حسین یہاں موجود تھے اور پولیس نے ان کو لاہور واقعہ میں نامزد کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ واقعی رانا تنویر حسین گزشتہ روز موقع پر موجود نہیں تھے۔ ان کا نام نہیں آنا چاہیے تھا اگر بلا جواز ان کا نام سامنے آیا ہے تو ہم ان کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل لاہور کے واقعہ پر دو نقطہ ہائے نظر ہیں۔ گاڑیوں میں پتھر کہاں سے آئے اور اصل معاملے سے توجہ کیوں ہٹائی گئی۔ اس پر طویل بحث ہو سکتی ہے۔ رانا تنویر حسین اس حوالے سے تحریک استحقاق پیش کریں۔ سپیکر نے ہدایت کی کہ رانا تنویر حسین اپنی تحریک استحقاق میرے حوالے کریں میں کارروائی کروں گا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہم ایوان کا ماحول خراب نہیں کرنا چاہتے۔ یہ معزز ایوان ہے’ ہر ایک کی عزت برابر ہے۔ وزیر خارجہ کے الفاظ حذف کئے جائیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر میرے الفاظ سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں واپس لیتا ہوں۔








