لاہور۔8 مئی (اے پی پی ) وفاقی محتسب سلمان فاروقی نے کہا ہے کہ لا پتہ و اغواءشدہ بچوں کی بازیابی، جیلوں میںقید خواتین اور کم عمر بچوں کی حالت زار بہتر کرنے اور انہیں ہر طرح کی امداد دینے کےلئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ جیلوں میں قید ماﺅں کے ساتھ رہنے والے بچوں کی تعلیم و تر بیت کے جامع منصوبے پر عملی طور پر …
لا پتہ و مغوی بچوں کی بازیابی اور جیلوں میںقید خواتین کی امداد کےلئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں ، وفاقی محتسب سلمان فاروقی

مزید خبریں
لاہور۔8 مئی (اے پی پی ) وفاقی محتسب سلمان فاروقی نے کہا ہے کہ لا پتہ و اغواءشدہ بچوں کی بازیابی، جیلوں میںقید خواتین اور کم عمر بچوں کی حالت زار بہتر کرنے اور انہیں ہر طرح کی امداد دینے کےلئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ جیلوں میں قید ماﺅں کے ساتھ رہنے والے بچوں کی تعلیم و تر بیت کے جامع منصوبے پر عملی طور پر کام جاری ہے، اس امر کا اظہار انہوں نے سوموار کو یہاں ریجنل وفاقی محتسب دفتر میں لا پتہ و اغواءکئے گئے بچوں کی بازیابی، جیلوں میںقید خواتین ، بچوں کی حالت زار بہتر کرنے کے حوالے سے جار ی اقداما ت کا جائزہ لینے کےلئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں سابق وفاقی وزیر قانون ایس ایم ظفر، وفاقی محتسب ادارے کے سینئر مشیر اعجاز قریشی ، پنجاب کے ریجنل مشیر عبدالباسط خان ، ممبر صوبائی اسمبلی کنول نسیم، اے آئی جی پو لیس مختار عباسی، چیمبر کے علاوہ مختلف اداروں سے منسلک این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی ۔








