بیروت۔10ستمبر (اے پی پی):لبنان میں واقع فلسطینی پناہ گزین کیمپ عین الحلوہ میں جھڑپوں کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہو گئے ہیں۔لبنانی خبررساں ادارے کے مطابق عین الحلوہ میں ہونے والی جھڑپوں میں جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک تحریک فتح کا رُکن بتایا جاتا ہے۔ دوسرے کی شناخت شادی عیسیٰ کے نام سے کی گئی ہے جو انتہا پسند گروپ کے سرکردہ رہنما …
لبنان ، فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں جھڑپیں 3 افراد جاں بحق، 30 زخمی

مزید خبریں
بیروت۔10ستمبر (اے پی پی):لبنان میں واقع فلسطینی پناہ گزین کیمپ عین الحلوہ میں جھڑپوں کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہو گئے ہیں۔لبنانی خبررساں ادارے کے مطابق عین الحلوہ میں ہونے والی جھڑپوں میں جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک تحریک فتح کا رُکن بتایا جاتا ہے۔
دوسرے کی شناخت شادی عیسیٰ کے نام سے کی گئی ہے جو انتہا پسند گروپ کے سرکردہ رہنما نمر عیسیٰ کا بھائی بتایا جاتا ہے۔ تیسرا شخص غازیہ کے علاقے میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سے مارا گیا۔رپورٹ کے مطابق متنازع فریقین نے مشین گنوں، راکٹوں، دستی بموں اور سنائپر ہتھیاروں کا استعمال کیا
جس سے صیدا میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ عین الحلوہ کیمپ لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کا سب سے بڑا کیمپ ہے۔ حالیہ جھڑپوں کی وجہ سے کیمپ اور آس پاس کی آبادی کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ عین الحلوہ کیمپ میں فتح تحریک اور شدت پسند مسلح گروپوں کے درمیان کئی دنوں تک لڑائی جاری رہی۔
یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب تحریک فتح نے عسکریت پسندوں پر 30 جولائی کو اپنے ایک فوجی جنرل کو ہلاک کرنے کا الزام لگایا تھا۔ لڑائیوں میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے جب کہ سیکڑوں کو اپنے گھر بار چھوڑناپڑے تھے۔








