تل ابیب ۔14نومبر (اے پی پی):لبنان میں حزب اللہ کے خلاف زمینی کارروائی کے دوران اسرائیل کے6فوجی مارے گئے۔اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گولانی بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے یہ فوجی جنوبی لبنان میں سرحدی علاقے میں لڑائی کے دوران مارے گئے ۔ 30 ستمبر سے لبنان میں زمینی کارروائیوں کے دوران اب تک مارے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد …
لبنان میں زمینی کارروائی کے دوران6 اسرائیلی فوجی ہلاک

مزید خبریں
تل ابیب ۔14نومبر (اے پی پی):لبنان میں حزب اللہ کے خلاف زمینی کارروائی کے دوران اسرائیل کے6فوجی مارے گئے۔اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گولانی بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے یہ فوجی جنوبی لبنان میں سرحدی علاقے میں لڑائی کے دوران مارے گئے ۔ 30 ستمبر سے لبنان میں زمینی کارروائیوں کے دوران اب تک مارے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 47 تک پہنچ چکی ہے۔
اسرائیلی فوج کا یہ اعلان اسرائیل کے نئے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حزب اللہ کے خلاف جنگ میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایکس ( سابق ٹویٹر ) پر جاری بیان میں "گولانی” بریگیڈ کے نشان کی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔








