لبنان کے ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے ، ڈلیوری کے لیے خاتون کی عراق نقل مکانی

بغداد ۔9اکتوبر (اے پی پی):لبنان پر اسرائیلی بمباری اور حملے کے باعث ہسپتال میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے حاملہ لبنانی خاتون لبنٰی اسماعیل ڈلیوری کے لیے عراق نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئیں۔ العربیہ اردو نے لبنیٰ اسماعیل کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے اس سے قبل سیدون اور بیروت میں ہر جگہ ہسپتالوں سے رابطہ کیا تاکہ کوئی ہسپتال انہیں رجسٹر کر لے لیکن ہر …

بغداد ۔9اکتوبر (اے پی پی):لبنان پر اسرائیلی بمباری اور حملے کے باعث ہسپتال میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے حاملہ لبنانی خاتون لبنٰی اسماعیل ڈلیوری کے لیے عراق نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئیں۔

العربیہ اردو نے لبنیٰ اسماعیل کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے اس سے قبل سیدون اور بیروت میں ہر جگہ ہسپتالوں سے رابطہ کیا تاکہ کوئی ہسپتال انہیں رجسٹر کر لے لیکن ہر جگہ اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والوں کی نعشیں اور زخمی تھے جس کے باعث وہاں داخلہ نہیں مل سکا جس پر ان کے شوہر اور دو کم سن بچوں نے فیصلہ کیا کہ انہیں ڈلیوری سے قبل نقل مکانی کر کے کسی پڑوسی ملک منتقل ہونا چاہیے جہاں ہسپتال میں جگہ مل سکتی ہو یوں نجف کی فلائٹ پر عراق پہنچ گئے جہاں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ، زچہ وبچہ دونوں عراق کے ہسپتال میں خیریت سے ہیں ۔