لندن ۔ 19 جون (اے پی پی) برطانوی دارلحکومت لندن میں ایک وین مسجد سے نکلنے والے نمازیوں پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس نے کہا ہے کہ ایک وین اس وقت فٹ پاتھ پر چلنے والے لوگوں پر چڑھ دوڑی جب وہ آدھی رات کے قریب سیون سسٹرز روڈ پر فنزبری پارک کی مسجد میں …
لندن میں گاڑی نے نمازیوں کو کچل دیا،ایک شخص جاں بحق ،متعدد زخمی

مزید خبریں
لندن ۔ 19 جون (اے پی پی) برطانوی دارلحکومت لندن میں ایک وین مسجد سے نکلنے والے نمازیوں پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس نے کہا ہے کہ ایک وین اس وقت فٹ پاتھ پر چلنے والے لوگوں پر چڑھ دوڑی جب وہ آدھی رات کے قریب سیون سسٹرز روڈ پر فنزبری پارک کی مسجد میں نماز پڑھ کر باہر نکل رہے تھے۔اس واقعے کے بعد ایک 48 سالہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔








