لنکا پریمیئر لیگ 2020،ڈمبولا وائیکنگز نے کولمبو کنگز کو شکست دے دی

ہمبنٹوٹا۔1دسمبر (اے پی پی):لنکا پریمیئر لیگ 2020ءکے 7ویں میچ میں ڈمبولا وائیکنگز نے کولمبو کنگز کو 28سے شکست دے دی‘ داسن شناکا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ منگل کو مہنداراجا پاکسے سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ڈمبولا وائیکنگز کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ڈمبولا کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا‘ دونوں اوپنرز دوسرے اوور میں ہی پویلین لوٹ گئے۔ …

ہمبنٹوٹا۔1دسمبر (اے پی پی):لنکا پریمیئر لیگ 2020ءکے 7ویں میچ میں ڈمبولا وائیکنگز نے کولمبو کنگز کو 28سے شکست دے دی‘ داسن شناکا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ منگل کو مہنداراجا پاکسے سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ڈمبولا وائیکنگز کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ڈمبولا کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا‘ دونوں اوپنرز دوسرے اوور میں ہی پویلین لوٹ گئے۔ کپتان شناکانے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ سمت پٹیل 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اننگز کے اختتام پر ڈمبولا وائیکنگز نے 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 175 رنز بنا لئے۔ کولمبو کنگز کے بولرز اڈانا اور آندرے رسل نے 3‘ 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 176 رنز کے ٹارگٹ کے تعاقب میں کولمبو کنگز کی پوری ٹیم 147 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ لاوری ایوانس59 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ ڈمبولا وائیکنگز کی طرف سے سمت پٹیل‘ پشپا کمارا اور انور علی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس طرح ڈمبولا وائیکنگز نے کولمبو کنگز کو 28 رنز سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔ ڈمبولا وائیکنگز کے کپتان داسن شناکا کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ میچ کے اختتام کے بعد ڈمبولا وائیکنگز ایل پی ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آگئی ہے جبکہ کولمبو کنگز دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

مزید خبریں