لوگوں کے دلوں سے محمد نواز شریف کی مقبولیت کو کم نہیں کیا جا سکتا، ڈاکٹر مصدق ملک

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ لوگوں کے دلوں سے محمد نواز شریف کی مقبولیت کو کم نہیں کیا جا سکتا۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کو پارٹی صدارت سے تو نااہل قرار دیا جا سکتا ہے لیکن عوام کے …

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ لوگوں کے دلوں سے محمد نواز شریف کی مقبولیت کو کم نہیں کیا جا سکتا۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کو پارٹی صدارت سے تو نااہل قرار دیا جا سکتا ہے لیکن عوام کے دماغ اور دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عوامی عدالت میں گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے ملک بھر میں بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب بھی کیا ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت جمہوری عمل کے ذریعے ملک کو چلانا چاہتی ہے اور ہر میدان میں سنگ میل کے حصول کے لیے آئینی طریقوں سے ملک کو چلانا چاہتی ہے۔