لیسکو کے عامر ضیا اور سی ای او محمد رمضان بٹ کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

لاہور۔20نومبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز عامر ضیا اور چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے پاکستان اور لیسکو کے نامور ایتھلیٹ ارشد ندیم کو سعودی عرب میں منعقدہ اسلامک گیمز 2025کے فائنل میں جیو لن تھرو میں 83.5 میٹر کا زبردست تھرو کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ترجمان کے مطابق اس …

لاہور۔20نومبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز عامر ضیا اور چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے پاکستان اور لیسکو کے نامور ایتھلیٹ ارشد ندیم کو سعودی عرب میں منعقدہ اسلامک گیمز 2025کے فائنل میں جیو لن تھرو میں 83.5 میٹر کا زبردست تھرو کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ترجمان کے مطابق اس مقابلے میں کل 17 ممالک کے ایتھلیٹس شریک تھے، جن میں ارشد ندیم نے نمایاں پرفارمنس دکھاتے ہوئے

پہلی پوزیشن حاصل کی اور پاکستان کے ساتھ ساتھ لیسکو کا نام بھی دنیا بھر میں روشن کیا۔چیئرمین بوڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو عامر ضیا اور چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ارشد ندیم نے نہ صرف پاکستان بلکہ لیسکو کانام بھی دنیا میں بلند کیا ہے۔ ان کی محنت، لگن اور مستقل مزاجی ہم سب کے لیے قابلِ فخر اثاثہ ہے۔لیسکو ایسے باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گا جو اپنے جذبے اور عزم سے ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔انہوں نے یاسر سلطان کو بھی سلور میڈل جیتنے پر مبارک باد دی۔