اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے ابتدائی دس ماہ میں جولائی تا اپریل کے دوران ملکی درآمدات میں 13.8 فیصد جبکہ مئی 2018ءکے دوران درآمدات میں 14.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2017ءکے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2018ءکے پہلے گیارہ مہینوں میں قومی درآمدات کا حجم 14.1 فیصد …
مئی کے دوران درآمدات میں 14.8 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات
اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے ابتدائی دس ماہ میں جولائی تا اپریل کے دوران ملکی درآمدات میں 13.8 فیصد جبکہ مئی 2018ءکے دوران درآمدات میں 14.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2017ءکے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2018ءکے پہلے گیارہ مہینوں میں قومی درآمدات کا حجم 14.1 فیصد کے اضافہ سے 55.2 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال کے اختتام پر درآمدات کا حجم 60 ارب ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے لئے ملک کا تجارتی خسارہ 35 ارب ڈالر کے قریب رہنے کا امکان ہے۔









