مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے 5 برس پہلے کورونا وائرس کی پیشنگوئی کی تھی دنیا کو وبائی مرض سے تیار رہنے کا کہا تھا،رپورٹ

نیویارک ۔ 21 مارچ (اے پی پی) مائیکروسافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس نے دنیا کو درپیش کورونا وائرس کی وباء سے متعلق ٹھیک 5 سال پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا۔ بل گیٹس نے دنیا میں تیزی سے پھیلنے والے وبائی امراض سے متعلق کہا تھا کہ بین الاقوامی برادری اگلی وباء کیلئے تیار رہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی نے 2015ء میں کورونا وائرس کی پیشنگوئی …

نیویارک ۔ 21 مارچ (اے پی پی) مائیکروسافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس نے دنیا کو درپیش کورونا وائرس کی وباء سے متعلق ٹھیک 5 سال پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا۔ بل گیٹس نے دنیا میں تیزی سے پھیلنے والے وبائی امراض سے متعلق کہا تھا کہ بین الاقوامی برادری اگلی وباء کیلئے تیار رہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی نے 2015ء میں کورونا وائرس کی پیشنگوئی کی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ آنے والی دہائی میں ایک وائرس آئے گا جو وباء کی صورت اختیار کر لے گا جس میں 6 ماہ میں 3 کروڑ کے قریب افراد جان سے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھا کہ آج دنیا کو سب سے بڑا خطرہ ایٹمی تباہی سے نہیں بلکہ وبائی امراض سے ہے، آنے والی دہائیوں میں اگر لاکھوں لوگ ہلاک ہوئے تو وہ کسی جنگ سے نہیں بلکہ مہلک وائرس سے مارے جائیں گے، یہ تباہی میزائل سے نہیں جرثومے سے ہو گی۔ بل گیٹس نے کہا تھا کہ ہم ایٹمی تنصیبات کیلئے بہت زیادہ خرچ کرتے ہیں جبکہ وبائی امراض کے سدباب کیلئے بہت کم فنڈز رکھتے ہیں، ہم اگلی وباء کیلئے تیار نہیں ہیں، 1918ء میں فلو کی وباء پھیلتی ہے یہ وباء پوری دنیا کو لپیٹ میں لیتی ہے اور 3 کروڑ سے زائد لوگ مرجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے جس کی ہمیں فکر ہونی چاہیے، حقیت میں ہم بہت موثر نظام بنا سکتے ہیں، غریب ممالک میں مضبوط صحت کا نظام ہونا چاہیے جس کیلئے ہمیں میڈیکل کور کی ضرورت ہے، ایسے ماہرین جنہیں فوج کی مدد سے تربیت دی جا سکے تاکہ وہ وباء والے متاثرہ علاقوں میں جلدی پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ویکسین اور تشخیص کے لئے ہمیں جدید علوم پر دسترس کی ضرورت ہے، مجھے نہیں اندازہ اس پر کتنا خرچ آئے گا لیکن یہ بہت مناسب ہو گا۔ بل گیٹس نے کہا تھا کہ اگر ہمیں دنیا میں وباء کا مقابلہ کرنا پڑا تو اس کیلئے 3 ٹریلین ڈالر سے زائد کی ضرورت پڑے گی، اس کے ساتھ لاکھوں جانوں کا ضیاع ہو گا کسی بھی وباء کا صرف ایک مثبت پہلو ہے کہ یہ آپ کیلئے وارننگ ہے کہ آپ تیار رہیں، اگر ہم آج شروع کریں تو ہم اگلی وباء کیلئے خود کو تیار کر سکیں گے۔