ماروی میمن کا بلتستان میں مستحقین میں رقوم کی ادائیگی کے مراکز کا دورہ

اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اپنے مستحقین کو عزت نفس، بااختیاری اور مقصد حیات فراہم کیلئے پُرعزم ہے، سخت گرمی ہو یا منجمد کردینے والی سردیاں بی آئی ایس پی کمزور اور غریب افراد کی خدمت کیلئے ہمیشہ موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے سکردو، شگر اور خپلو …

اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اپنے مستحقین کو عزت نفس، بااختیاری اور مقصد حیات فراہم کیلئے پُرعزم ہے، سخت گرمی ہو یا منجمد کردینے والی سردیاں بی آئی ایس پی کمزور اور غریب افراد کی خدمت کیلئے ہمیشہ موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے سکردو، شگر اور خپلو میں ادائیگی کے مختلف مراکز اور مستحق گھرانوں کے دورے کے دوران کیا۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے سپیکر فدا محمد ناشادسکردو دورے میں چیئرپرسن بی آئی ایس پی کے ہمراہ تھے۔دوروں کا مقصد ادائیگی کے مراکز کی کارکردگی اور بینکوں کی جانب سے مستحقین کو بروقت رقوم کی مکمل ادائیگی کا معائنہ ، مستحقین سے ملاقات ، خدمات کی فراہمی اور بی آئی ایس پی کے صارفین کی دیکھ بھال کے حوالے سے عوام کی رائے جاننا تھا۔ بی آئی ایس پی نے دسمبر کے آخری ہفتے میں سہ ماہی ادائیگیوں کی مد میں25ارب روپے جاری کئے ہیں۔

Leave a Reply