مارٹن گپٹل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 3 ہزار رنز بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلے اور دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے،150چھکے بھی مکمل

دبئی۔۔3نومبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 3ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے نیوزی لینڈ کے پہلے اور دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے۔ بدھ کو دبئی میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں گپٹل نے سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں 93 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ 35 سالہ کرکٹر …

دبئی۔۔3نومبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 3ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے نیوزی لینڈ کے پہلے اور دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے۔

بدھ کو دبئی میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں گپٹل نے سکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں 93 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ 35 سالہ کرکٹر نے یہ کارنامہ اپنے 105ویں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں انجام دیا۔

اس سے قبل بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی 3ہزار رنز کا ہندسہ عبور کر چکے ہیں۔ کوہلی ٹی ٹونٹی انٹرنیشل میچوں میں 3225 رنز بنا کر پہلے اور مارٹن گپٹل 3069 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

گپٹل صرف 7رنز کے فرق سے کیریئر کی تیسری سنچری بنانے سے محروم رہے، انہوں نے اب تک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں دو سنچریاں اور 17نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

اس کے علاوہ اسی میچ میں گپٹل نےٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں 150چھکے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے، انہوں نے اب تک 154چھکے لگا رکھے ہیں۔

مزید خبریں