مارچ میں 2.8ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر، بیرون ملک مقیم پاکستانی شہریوں نے جون2020ء سے ماہانہ 2 ارب ڈالر سے زیادہ ترسیلات زرکی غیر معمولی رفتار کو برقرار رکھا

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):بیرون ملک مقیم پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زر نے جون2020ء سےماہانہ 2 ارب ڈالر سے زیادہ ترسیلات زر کی غیر معمولی رفتار کو مارچ میں بھی برقرار رکھا، گزشتہ ماہ بیرون ملک مقیم پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زر 2.8ارب ڈالر رہیں ۔ یہ کسی بھی مہینے میں ترسیلات زر کی بلند ترین سطح ہے۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے …

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):بیرون ملک مقیم پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زر نے جون2020ء سےماہانہ 2 ارب ڈالر سے زیادہ ترسیلات زر کی غیر معمولی رفتار کو مارچ میں بھی برقرار رکھا، گزشتہ ماہ بیرون ملک مقیم پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زر 2.8ارب ڈالر رہیں ۔

یہ کسی بھی مہینے میں ترسیلات زر کی بلند ترین سطح ہے۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ2022ء میں ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادو ں پر28.3فیصد اور سالانہ بنیادوں پر3.2فیصد اضافہ ہوا۔

مالی سال2022 کے 9 ماہ میں ترسیلات زر گذشتہ برس کے مقابلے میں7.1فیصد اضافہ کے ساتھ مجموعی طور پر23.0ارب ڈالر رہیں۔ مارچ2022 میں ترسیلات زر میں سعودی عرب سے 678ملین ڈالر ، متحدہ عرب امارات سے 515ملین ڈالر ، برطانیہ سے 401ملین ڈالر اور امریکا سے 300ملین ڈالر کی ترسیلات زر شامل ہیں۔