اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):مارچ 2022 کے دوران تعمیرات کے شعبہ میں سب سے زیادہ کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئی ہیں۔ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی رپورٹ کے مطابق اس دوران ریئل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن (تعمیرات) کے شعبہ میں 458 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی گئی جبکہ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ 365 نئی کمپنیاں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ …
مارچ 2022 کے دوران تعمیرات کے شعبہ میں سب سے زیادہ کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں، ایس ای سی پی رپورٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):مارچ 2022 کے دوران تعمیرات کے شعبہ میں سب سے زیادہ کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئی ہیں۔
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی رپورٹ کے مطابق اس دوران ریئل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن (تعمیرات) کے شعبہ میں 458 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی گئی جبکہ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ 365 نئی کمپنیاں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔
مزید برآں ٹریڈنگ کے شعبہ میں 258 جبکہ سروسز کے شعبہ میں 232 اور ایجوکیشن کے شعبہ میں 110 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔ اسی طرح فوڈ اینڈ بیوریج کے شعبہ میں 75 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ مارچ 2022 میں ایس ای سی پی نے مجموعی طور پر 2354 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی ہے جس کے نتیجہ میں ایس ای سی پی سے رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 688 تک پہنچ گئی۔
اس دوران 63 فیصد کمپنیاں بطور پرائیویٹ لمیٹڈ جبکہ 34 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئی ہیں اور پبلک ان لسٹڈ کمپنیوں کی رجسٹریشن کی شرح مارچ 2022 میں 3 فیصد رہی ہے۔







