اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ ماریشس میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کارکردگی قابل ستائش ہے، پاکستان میں ماریشس کی تجارت میں اضافہ ہونا چاہیے، دینی تعلیم کے لیے ماریشس طلبا کو ترجیحی بنیاد پر ویزے جار ی كىے جائیں، ماریشس کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کئی بنیادوں پر قائم ہیں، پاکستان كے ساتھ ماریشس کی تجارت …
ماریشس میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کارکردگی قابل ستائش ہے، دینی تعلیم کے لیے ماریشس طلبا کو ترجیحی بنیاد پر ویزے جار ی كىے جائیں، علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ ماریشس میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کارکردگی قابل ستائش ہے، پاکستان میں ماریشس کی تجارت میں اضافہ ہونا چاہیے، دینی تعلیم کے لیے ماریشس طلبا کو ترجیحی بنیاد پر ویزے جار ی كىے جائیں، ماریشس کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کئی بنیادوں پر قائم ہیں، پاکستان كے ساتھ ماریشس کی تجارت کے آئٹم میں اضافہ کیا جائے، پاکستان سے کئی اشیا کی منڈی ماریشس میں قائم کی جاسکتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے ماریشس میں پاکستانی ہائی کمشنر سید زاہد رضا کی دعوت پر ہائی کمیشن کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ یہ ہائی کمیشن تین دیگر افریقی ممالک کے لیے بھی ویزہ کے اجرا کا اہتمام کر رہا ہے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا کہ ماریشس میں 25 سے زائد اسلامی سنٹروں میں جامعہ نعیمیہ کے فارغ التحصیل مقامی علما خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
دیگر تعلیمی ویزوں کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کے لیے بھی ترجیحی بنیاد پر ویزے جاری کیے جائیں۔ اب ڈی جی آر ای کے قیام کے بعد ایک پورا نظام ترتیب دیا جاچکاہے۔ اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے پاک ماریشس سفارتی تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیا ل کیا۔








