ماضی کے کرپشن سکینڈل کی تحقیقات بارے وزیراعظم محمد نواز شریف کے جواب اور بعض میڈیا رپورٹس پر ایوان وزیراعظم کی وضاحت

اسلام آباد ۔09 مئی (اے پی پی) ایوان وزیراعظم نے گذشتہ حکومتوں میں کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کے حوالہ سے صحافی کے سوال پر وزیراعظم محمد نواز شریف کے جواب کے بارے میں بعض میڈیا رپورٹس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے جواب کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے ماضی کی حکومتوں کے احتساب کی ضرورت کی تائید کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔09 مئی (اے پی پی) ایوان وزیراعظم نے گذشتہ حکومتوں میں کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کے حوالہ سے صحافی کے سوال پر وزیراعظم محمد نواز شریف کے جواب کے بارے میں بعض میڈیا رپورٹس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے جواب کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے ماضی کی حکومتوں کے احتساب کی ضرورت کی تائید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی تحقیقات کو ضرور منطقی انجام تک پہنچنا چاہئے۔ گذشتہ روز وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان میں وزیراعظم کی گذشتہ حکومتوں کے دوران شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر اور لاگت میں غیر معمولی اضافہ کے حوالہ سے 6 مئی 2017ءکو نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دورہ کے دوران میڈیا گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ وزیراعظم سے یہ سوال کیا گیا تھا کہ آیا موجودہ حکومت اس بارے میں تحقیقات اور گذشتہ حکومتوں میںاس کے ذمہ داروں کی شناخت پر غور کر رہی ہے تاکہ مستقبل میں ایسا نہ ہو۔ یہ وضاحت کی گئی ہے کہ صحافی کی طرف سے پوچھے گئے سوال پر وزیراعظم کے جواب کو بدقسمتی سے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، ماضی کی حکومتوں کے کرپشن سکینڈل کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے ان کے محاسبے پر زور دیا جو اس وقت امور کار چلا رہے تھے اور قوم کی خدمت کا دعویٰ کرتے ہوئے قومی خزانہ کی لوٹ مار کی گئی، وزیراعظم نے ماضی کی حکومتوں کے احتساب کی ضرورت کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تحقیقات کو منطقی انجام تک ضرور پہنچنا چاہئے۔

Leave a Reply