اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):رواں سال 2024 کی تیسری سہ ماہی کے دوران میزان بینک لمیٹڈ نے سب سے زیادہ 25.8 ارب روپے کا منافع کمایا ہے، اس دوران سامبا بینک لمیٹڈ نے سب سے کم 0.1 ارب روپے کا منافع حاصل کیا ۔ پاکستان سٹاک ایکس چینج ( ایس ایکس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال میں جولائی تاستمبر 2024 کے دوران بینکاری کے شعبہ میں میزان بینک لمیٹڈ …
مالی سال کی تیسری سہ ماہی ،میزان بینک لمیٹڈ نے سب سے زیادہ 25.8 ارب روپے کا منافع کمایا
اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):رواں سال 2024 کی تیسری سہ ماہی کے دوران میزان بینک لمیٹڈ نے سب سے زیادہ 25.8 ارب روپے کا منافع کمایا ہے، اس دوران سامبا بینک لمیٹڈ نے سب سے کم 0.1 ارب روپے کا منافع حاصل کیا ۔
پاکستان سٹاک ایکس چینج ( ایس ایکس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال میں جولائی تاستمبر 2024 کے دوران بینکاری کے شعبہ میں میزان بینک لمیٹڈ نے سب سے زیادہ منافع کمایا ہے اور اس کےمنافع کا حجم 25.8 ارب روپے رہا ہے۔ 18.7 ارب روپے کے منافع کے ساتھ یونائٹڈ بینک لمیٹڈ دوسرے جبکہ مسلم کمرشل بینک لمیٹڈ 18.1 ارب روپے منافع کے ساتھ تیسرے نمبرپر رہا ۔ رپورٹ کے مطابق حبیب بینک لمیٹڈ نے اس عرصہ کے دوران 14.2 ارب روپے ، بینک الفلاح لمیٹڈ نے 13.3 ارب روپے اور بینک الحبیب لمیٹڈ نے 12.7 ارب روپے منافع حاصل کیا ہے۔
مزید برآں الائیڈ بینک کا سہ ماہی منافع 12.4 ارب، سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک لمیٹڈ کا منافع 11.1 ارب روپے ، حبیب میٹرو بینک کا منافع 7.7 ارب روپے، فیصل بینک لمیٹڈ کا منافع 6.8 ارب روپے ، عسکری بینک لمیٹڈ کا منافع 6.0 ارب روپے رہا جبکہ بینک آف پنجاب نے سہ ماہی کے دوران 3.6 ارب روپے منافع حاصل کیا۔ پی ایس ایکس کے مطابق بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کا 3 ماہ کے لئے منافع 3.1 ارب روپے، نیشنل بینک آف پاکستان کا 3.1 ارب روپے، سونیری بینک لمیٹڈ کا سہ ماہی منافع 1.5 ارب روپے، بینک آف خیبر 1.1 ارب روپے، جے ایس بینک لمیٹڈ 0.3 ارب روپےاور سامبا بینک لمیٹڈ کا سہ ماہی منافع 0.1 ارب روپے ریکارڈکیاگیا ہے۔









