مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 79ارب کا گردشی قرضے میں اضافہ عارضی اور سیزنل ہے، ترجمان پاور ڈویژن

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 79ارب کا گردشی قرضے میں اضافہ عارضی اور سیزنل ہے، اس عارضی اضافہ کا بجلی صارفین کے ٹیرف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، یہ تاثر درست نہیں کہ گردشی قرضے میں پھر اضافہ شروع ہوگیا ہے۔ بدھ کو گردشی قرضے سے متعلق جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ پچھلے سال …

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 79ارب کا گردشی قرضے میں اضافہ عارضی اور سیزنل ہے، اس عارضی اضافہ کا بجلی صارفین کے ٹیرف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، یہ تاثر درست نہیں کہ گردشی قرضے میں پھر اضافہ شروع ہوگیا ہے۔

بدھ کو گردشی قرضے سے متعلق جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ پچھلے سال پہلی سہ ماہی میں 73ارب روپے کا اضافہ ہوا تاہم مالی سال کے اختتام پر 780ارب روپے کم ہوئے، گردشی قرضے کے حجم کا صحیح تعین مالی سال کے اختتام پر ہی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ سال کی نسبت تقسیم کار کمپنیوں نے 67ارب نقصانات کم کئے ہیں جس سے حکومتی اصلاحات کی صحیح نشاندہی ہوتی ہے۔