مالی سال 2015 ءکے دوران انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس نفع میں 26 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) مالی سال 2015 ءکے دوران انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس نفع میں 26 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور دوران سال کمپنی نے 11.5 ارب روپے کا منافع کمایا ہے جبکہ اس سے گزشتہ مالی سال کے دوران کمپنی کو 9.1 ارب روپے کی آمدنی ہوئی تھی۔ آئی ایم سی کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز …

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) مالی سال 2015 ءکے دوران انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس نفع میں 26 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور دوران سال کمپنی نے 11.5 ارب روپے کا منافع کمایا ہے جبکہ اس سے گزشتہ مالی سال کے دوران کمپنی کو 9.1 ارب روپے کی آمدنی ہوئی تھی۔ آئی ایم سی کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30 جون 2016 ءکو ختم ہونے والے مالی سال کی مالیاتی اور آپریشنل کارکردگی کا جائزہ لیا اور کمپنی کو حاصل ہونے والے منافع کی روشنی میں اپنے حصہ داروں کیلئے 40 روپے فی حصص کے حتمی ڈیوڈینڈ کی ادائیگی کی تجویز دی ہے اسطرح گزشتہ مالی سال کیلئے کمپنی کی جانب سے اپنے حصہ داروں کو مجموعی طور پر فی حصص 100 روپے کی ادائیگی کی جائے گی جبکہ اس سے گزشتہ مالی سال کے دوران کمپنی نے اپنی حصہ داروں کی فی حصص 80 روپے کی ادائیگی کی تھی

مزید خبریں

Leave a Reply