مالی سال 2017-18ءکے ابتدائی گیارہ ماہ میں کے دوران موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی فروخت میں 16.18 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔25 جون (اے پی پی)رواں مالی سال 2017-18ءکے ابتدائی گیارہ ماہ میں جولائی تا مئی کے دوران موٹر سائیکلوں اور تین پہیوں والے رکشوں کی فروخت میں 16.18 فیصد اضافہ ہوا۔ پاکستان آٹوموٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مئی کے دوران موٹر سائیکلز کی فروخت 17 لاکھ 44 ہزار 463 یونٹس تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال …

اسلام آباد ۔25 جون (اے پی پی)رواں مالی سال 2017-18ءکے ابتدائی گیارہ ماہ میں جولائی تا مئی کے دوران موٹر سائیکلوں اور تین پہیوں والے رکشوں کی فروخت میں 16.18 فیصد اضافہ ہوا۔ پاکستان آٹوموٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مئی کے دوران موٹر سائیکلز کی فروخت 17 لاکھ 44 ہزار 463 یونٹس تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 15 لاکھ ایک ہزار 393 موٹر سائیکلز فروخت کئے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق مئی 2018ءکے دوران موٹر سائیکلوںاور رکشوں کی فروخت10 فیصد کے اضافہ سے ایک لاکھ 69ہزار 298یونٹس ریکارڈ کی گئی ہے جو مئی 2017ءکے دوران ایک لاکھ 53ہزار 855 یونٹس رہی تھی۔