اسلام آباد ۔25 جون (اے پی پی)مالی سال 2017-18ءکے پہلے گیارہ ماہ کے دوران ٹیکسٹائل کی قومی برآمدات میں مجموعی طورپر 9.8 فیصد کے اضافے سے برآمدات کا حجم 12 ارب 23کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی گیارہ مہینوں میں ٹیکسٹائل کی برآمدت کاحجم 11 ارب 23 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق …
مالی سال 2017-18ءکے پہلے گیارہ ماہ میں ٹیکسٹائل کی قومی برآمدات میں 9.8 فیصد اضافہ، برآمدات کا حجم 12 ارب 23کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے بڑھ گیا
اسلام آباد ۔25 جون (اے پی پی)مالی سال 2017-18ءکے پہلے گیارہ ماہ کے دوران ٹیکسٹائل کی قومی برآمدات میں مجموعی طورپر 9.8 فیصد کے اضافے سے برآمدات کا حجم 12 ارب 23کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی گیارہ مہینوں میں ٹیکسٹائل کی برآمدت کاحجم 11 ارب 23 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات میں سب سے زیادہ اضافہ نیٹ ویئرز کی برآمدات میں ہوا جو 16.8 فیصد کے اضافہ سے 2ارب 10کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے مقابلہ میں 2 ارب 46 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک بڑھ گئیں۔









