مالی سال 2018-19ءکے پہلے 11 ماہ کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں 14.31فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی) مالی سال 2018-19ءکے پہلے 11 ماہ کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 14.31فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ءمیں جولائی تا مئی کے دوران 52 ہزار 191ملین روپے مالیت کی چمڑے کی مصنوعات برآمد کی گئیں جبکہ مالی 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی …

اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی) مالی سال 2018-19ءکے پہلے 11 ماہ کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 14.31فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ءمیں جولائی تا مئی کے دوران 52 ہزار 191ملین روپے مالیت کی چمڑے کی مصنوعات برآمد کی گئیں جبکہ مالی 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی ملکی برآمدات 59ہزار 660 ملین روپے تک بڑھ گئیں۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ءکے پہلے 11ماہ کے مقابلہ میں مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 7ہزار 469 ملین روپے یعنی 14.31فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply