اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) ماہ رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی میں ہلال احمر سوسائٹی کے 13ہزار سے زائد رضا کار عازمین عمرہ کی معاونت کے لئے دن رات فرائض سر انجام دیں گے۔ سعودی عرب ہلال احمر سوسائٹی کے صدر نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کا یہ منصوبہ انسانیت کی خدمت اور بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی کے …
ماہ رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی میں ہلال احمر سوسائٹی کے 13ہزار سے زائد رضا کار عازمین عمرہ کی معاونت کے لئے دن رات فرائض سر انجام دیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) ماہ رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی میں ہلال احمر سوسائٹی کے 13ہزار سے زائد رضا کار عازمین عمرہ کی معاونت کے لئے دن رات فرائض سر انجام دیں گے۔ سعودی عرب ہلال احمر سوسائٹی کے صدر نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کا یہ منصوبہ انسانیت کی خدمت اور بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے تیار کردہ رضاکارانہ خدمات کا حصہ ہے۔سعودی ہلال احمر سوسائٹی کے مدینہ منورہ میں ترجمان خالد الساحلی نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے میں 7 جدید میڈیکل چوکیوں کا قیام بھی شامل ہے جو مصروف ترین اوقات میں مسجد کے اندر اور مدینہ جانے والی سڑکوں پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ علاوہ ازیں 35 ایمرجنسی مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں 45 سے زائد پیرامیڈیکل سٹاف کی تربیت یافتہ ٹیمیں خدمات پر مامور ہیں۔








