متحدہ عرب امارات میں ڈپلومیٹک اور پروفیشنل پاسپورٹ پر ویزہ فری انٹری کا معاہدہ ہوا ہے،وفاقی وزیر پارلیمانی امور

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ڈپلومیٹک اور پروفیشنل پاسپورٹ پر ویزہ فری انٹری کا معاہدہ ہوا ہے،کچھ اضلاع میں سے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے وہاں سے ویزہ کی فراہمی پر سختی ہے،اس میں نرمی کے لئے کوشاں ہیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شیر افضل مروت کے …

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ڈپلومیٹک اور پروفیشنل پاسپورٹ پر ویزہ فری انٹری کا معاہدہ ہوا ہے،کچھ اضلاع میں سے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے وہاں سے ویزہ کی فراہمی پر سختی ہے،اس میں نرمی کے لئے کوشاں ہیں۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شیر افضل مروت کے سوال کے جواب میں بتایا کہ بیرون ملک سفارت خانوں کے کسی طرح کے بقایا جات،کرائے بقایا نہیں ہیں۔وزیر خارجہ کی مسلسل کوششوں کے بعد یواے ای سے ڈپلومیٹک اور پروفیشنل پاسپورٹ پر ویزہ فری انٹری کا معاہدہ ہوا ہے۔

یواے ای پہلے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کی ویزہ فری انٹری پر رضامندی ہوئی لیکن پاکستان نے رضا مندی نہیں دی۔انہوں نے بتایا کہ یو اے ای میں کچھ ایسے اضلاع سے خلاف قانون سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے ان اضلاع سے ویزہ کی فراہمی میں سختی ہے،یہاں کے لوگ دی پورٹ بھی ہوئے۔ہم کوشاں ہیں کہ ویزہ پالیسی میں نرمی لائی جائے۔اس پر بات چیت جاری ہے اور بڑی محنت کی جارہی ہے۔