متحدہ عرب امارات نے قطر کے لیے مطالبات کی فہرست جاری کردی

ابوظہبی ۔ 23 جون (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے قطر کو مطالبات کی فہرست پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر اگر ان مطالبات کو پورا کردیتا ہے تو خلیجی ممالک اور مصر اس کا بائیکاٹ ختم کردیں گے۔العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق قطر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کی حمایت سے دستبردار ہوجائے …

ابوظہبی ۔ 23 جون (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے قطر کو مطالبات کی فہرست پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر اگر ان مطالبات کو پورا کردیتا ہے تو خلیجی ممالک اور مصر اس کا بائیکاٹ ختم کردیں گے۔العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق قطر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کی حمایت سے دستبردار ہوجائے اور جن شخصیات کے نام دہشت گردوں یا ناپسندیدہ افراد کی علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر جاری کردہ فہرستوں میں شامل ہیں،ان کو اپنے ہاں پناہ دینے سے باز آجائے۔انور قرقاش نے لندن سے شائع ہونے والے روزنامے الحیات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر قطر تعلقات کی بحالی چاہتا ہے تو وہ خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے فیصلوں کی پاسداری کرے۔

مزید خبریں

Leave a Reply