متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو 2ارب ڈالر سے زیادہ قرضہ میں ریلیف اور اضافی ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کے فیصلے سے معاشی مشکلات سے نکلنے میں مدد ملے گی،وزیراعظم

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو 2ارب ڈالر سے زیادہ قرضہ میں ریلیف اور اضافی ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کے فیصلے سے ہمیں معاشی مشکلات سے نکلنے میں مدد ملے گی۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد بن زید النہیان کا پاکستان کو 2ارب ڈالر سے زیادہ قرضہ میں ریلیف اور اضافی ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کے فیصلے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یہ تعاون ہمیں معاشی مشکلات سے نکلنے میں مدد دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اماراتی بھائیوں اور بہنوں کے حسن سلوک سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔