محرم، عیدین اور رمضان کے حوالے سے دس سالہ کلینڈر تشکیل دینے کے لئے پانچ رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے،چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ محرم، عیدین اور رمضان کے حوالے سے دس سالہ کلینڈر تشکیل دینے کے لئے ایک پانچ رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے تا کہ چاند کے نظر آنے یا نہ آنے کے مسئلہ کو ختم کیا جا سکے۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چاند کے کلینڈر کو …

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ محرم، عیدین اور رمضان کے حوالے سے دس سالہ کلینڈر تشکیل دینے کے لئے ایک پانچ رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے تا کہ چاند کے نظر آنے یا نہ آنے کے مسئلہ کو ختم کیا جا سکے۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چاند کے کلینڈر کو وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی پاکستان سپیس اینڈ اپر اپٹما سفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو)، محکمہ موسمیات اور سائنس و ٹیکنالوجی سے منسلک ماہرین پر مشتمل ہو گی جو آئندہ ہفتہ کام شروع کر دے گی۔

Leave a Reply