محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (کل )پیر 15 جون کوہو گا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے جو لاہور میں واقع بادشاہی مسجد کے اقبال ہال میں ہوگا۔
اسلام آباد زونل کمیٹی کا اجلاس نماز مغرب کے بعد کوہسار بلاک میں منعقد ہوگا۔محرم الحرام 1448 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق حتمی فیصلہ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں کیا جائے گا۔








