اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز (بدھ) کا دن ہزارہ کی تاریخ کا ایک یادگار دن تھا، محمد نواز شریف نے ہزارہ کے عوام کو موٹر وے کا تحفہ دیکر ہزارہ کے عوام کے دل جیت لیے ہیں، اس منصوبے سے جتنی خوشی کی لہر ہزارہ کے عوام شمالی علاقہ جات کے عوام بلکہ پورے …
محمد نواز شریف نے ہزارہ کے عوام کو موٹر وے کا تحفہ دیکر عوام کے دل جیت لیے ہیں،ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز (بدھ) کا دن ہزارہ کی تاریخ کا ایک یادگار دن تھا، محمد نواز شریف نے ہزارہ کے عوام کو موٹر وے کا تحفہ دیکر ہزارہ کے عوام کے دل جیت لیے ہیں، اس منصوبے سے جتنی خوشی کی لہر ہزارہ کے عوام شمالی علاقہ جات کے عوام بلکہ پورے صوبے کی عوام میں پائی جاتی ہے اس کی مثال نہیں ملتی اور نہ ہی ایسی خوشی اس سے قبل کبھی دیکھی ہے، گزشتہ روز کا دن ہزارہ کی عوام کے لیے کسی عید کے دن سے کم بھی نہیں تھا اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے ہزارہ کی عوام سے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام ”لائیو ایٹ فائیو“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موٹر وے جیسے اس عظیم منصوبے سے ہزارہ میں تعمیر و ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وہ کر دکھایا ہے جس کا خیبر پختونخوا حکومت تصور بھی نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اپنی محرومیوں کا ازالہ ملا اور گزشتہ 70 سال سے ہزارہ کے عوام وفاق سے جس کی توقع کر رہے تھے وہ ملاہے۔








