محمد نواز شریف پورے ملک کے وزیراعظم ہیں اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے کوشاں ہیں،طلال چوہدری

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف پورے ملک کے وزیراعظم ہیں اور وہ پورے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے کوشاں ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ مختلف اوقات میں مختلف علاقوں کے دورے کرتے ہیں تاکہ عوام کے مسائل حل کر کے انہیں بہترسے بہتر سہولیات …

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف پورے ملک کے وزیراعظم ہیں اور وہ پورے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے کوشاں ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ مختلف اوقات میں مختلف علاقوں کے دورے کرتے ہیں تاکہ عوام کے مسائل حل کر کے انہیں بہترسے بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کے دوروں کا پانامہ کے متوقع فیصلے سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ یہ بات عمران خان بھی جانتے ہیں کہ ان کا کیس اس قابل نہیں کہ شریف فیملی کو کوئی نقصان ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

Leave a Reply