محمد نواز شریف کے متعلق عدالت عظمیٰ کا حالیہ فیصلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پر اثر انداز نہیں ہو گا، بیرسٹر ظفراللہ خان

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون و انصاف بیرسٹر ظفراللہ خان نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کے متعلق عدالت عظمیٰ کا حالیہ فیصلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پر اثر انداز نہیں ہو گا۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا سیاسی طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کو …

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون و انصاف بیرسٹر ظفراللہ خان نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کے متعلق عدالت عظمیٰ کا حالیہ فیصلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پر اثر انداز نہیں ہو گا۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا سیاسی طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کے اراکین تمام قومی اداروں کے احترام کی پارٹی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سیاسی طور پر عدالت عظمیٰ کے حالیہ فیصلے سے ہماری جماعت کو فائدہ ہو گا۔