محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف (اپوزیشن لیڈر) مقرر، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی نے محمود خان اچکزئی کو باقاعدہ طور پر قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف (اپوزیشن لیڈر)نامزد کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری 16 جنوری 2026 سے فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ فیصلہ "رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس 2007" کے …

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی نے محمود خان اچکزئی کو باقاعدہ طور پر قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف (اپوزیشن لیڈر)نامزد کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری 16 جنوری 2026 سے فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ فیصلہ "رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس 2007” کے قاعدہ 39 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کیا۔اس تقرری کے بعد محمود خان اچکزئی اب ایوان میں اپوزیشن کی قیادت کریں گے۔ نوٹیفکیشن کی کاپی گزٹ آف پاکستان میں اشاعت کے لیے پرنٹنگ کارپوریشن کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔