پشاور۔ 16 جنوری (اے پی پی):سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں بحیثیت قائدِ حزبِ اختلاف تقرری پر دلی مبارکباد کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں اسد قیصر نے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے پاکستان کی جمہوری تاریخ میں ہمیشہ آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور پارلیمان کے وقار کو مقدم رکھا ہے۔ جمہوریت …
محمود خان اچکزئی کی قیادت میں اپوزیشن ایک مثبت، تعمیری اور مضبوط کردار ادا کرے گی، اسد قیصر

مزید خبریں
پشاور۔ 16 جنوری (اے پی پی):سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں بحیثیت قائدِ حزبِ اختلاف تقرری پر دلی مبارکباد کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں اسد قیصر نے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے پاکستان کی جمہوری تاریخ میں ہمیشہ آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور پارلیمان کے وقار کو مقدم رکھا ہے۔
جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے ان کی گرانقدر خدمات ناقابلِ فراموش ہیں اور انہیں ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔ان کی اس اہم اور ذمہ دارانہ منصب پر تقرری سے ایوانِ زیریں کی قدر و منزلت میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ وہ قائدِ حزبِ اختلاف کے طور پر نہ صرف پارلیمانی روایات کو مضبوط بنائیں گے بلکہ حقیقی عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے اور جمہوری عمل کو آگے بڑھانے میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے۔ ان شاء اللہ، ان کی قیادت میں اپوزیشن ایک مثبت، تعمیری اور مضبوط کردار ادا کرے گی۔








