محکمہ موسمیات کی طرف سے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، اسلام آبادکی ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے آنے والے دنوں میں محکمہ موسمیات کی طرف سے شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری کر دہ الرٹ کے مطابق اسلام آباد کے 12 سکولوں کی عمارتوں کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ریلیف کیمپس میں تبدیل …

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے آنے والے دنوں میں محکمہ موسمیات کی طرف سے شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری کر دہ الرٹ کے مطابق اسلام آباد کے 12 سکولوں کی عمارتوں کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ریلیف کیمپس میں تبدیل کر دیاگیا ہے جس کا باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جن سکولوں کو ریلیف کمیپ میں تبدیل کیا گیا ہے ان میں گورنمنٹ ہائی سکول نورپورشاہاں اسلام آباد ،گورنمنٹ مڈل سکول گرلز کھنہ ڈاک ،گورنمنٹ ہائی سکول فار گرلز بہارہ کہو، فیڈرل گورنمنٹ سکول ملپور،گرلز سکول نیلور ،گرلز سکول سہالہ ، گورنمنٹ گرلز سکول سہالہ ،اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز گرلز ایف سیون اسلام آباد ، فیڈرل گورنمنٹ سکول فار گرلز نمبر 4 جی سیون ٹو اسلام آباد ، ماڈل سکول آئی ٹین ون اسلام آباد ،ایف جی ہائی سکول آئی نائن اسلام آباد ،اسلام آباد ماڈل سکول جی ٹین ٹو اسلام آباد کو ریلیف کیمپس میں شامل ہیں۔